ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنرل اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع اہلِ خانہ کے ایک فرد نے گھر پہنچنے پر دی، جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دونوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔

لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے قتل کے امکان کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ روب رائنر کو مشہور ٹی وی سیریز All in the Family میں اداکاری اور شہرۂ آفاق فلموں When Harry Met Sally اور The Princess Bride کی ہدایتکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں