نوسرباز گینگ بے نقاب، نکاح سے چند لمحے قبل دلہن کا اصل شوہر پہنچ گیا
سرگودھا: (دنیا نیوز) نوسرباز گینگ بے نقاب، نکاح سے چند لمحے قبل دلہن کا اصل شوہر پہنچ گیا۔
شادی کے نام پر فراڈ گینگ نے دولہا سے پانچ لاکھ روپے وصول کیے، خود کو طلاق یافتہ ظاہر کرنے والی دلہن فراڈ نکلی۔
جعلی شادی کا ڈھونگ رچانے والا گینگ بے نقاب ہو گیا، تھانہ لکسیاں پولیس نے فراڈ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔