کراچی: رینجرز اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل اور 100 فٹ روڈ حب ریور روڈ کے مختلف مقامات پر کی گئیں، کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ خشک دودھ، ایرانی ٹافیاں، کپڑا، ٹائل پٹیاں اور دیگر سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں، برآمد سامان گوداموں میں چھپا کررکھا گیا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچایا جا سکے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا تمام سمگل شدہ سامان 10 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کسٹمز قوانین کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔