کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا مبینہ جنون سکیورٹی گارڈ کی جان لے گیا

کراچی:(دنیا نیوز) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون یا خودکشی شہر قائد میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلشن حدید میں پیش آیا، سکیورٹی گارڈ مبینہ طور پر ویڈیو بناتے ہوئے اپنی بندوق کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، مرنے والے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں سکیورٹی گارڈ کو بڑی گن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو اسلحہ لوڈ کرنے کے بعد گردن پر بھی رکھتا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گارڈ کی لاش قبضے میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، میڈیا رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی کہ مرنے والے نے خودکشی کی یا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے لاپروائی سے واقعہ پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں