ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلےمیں پار

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ٹھنڈیانی روڈ پر کارروائی کے دوران چار ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم شمریز مارا گیا جبکہ 3 ملزمان جنگل میں فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ملزم شمریز ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم تھا جو مفرور تھا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دس روز تک چھاپے مارے۔ 

خیال رہے کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، ملزمہ سونا واپس کر کا کہہ کر وردہ کو ساتھ لے کر گئی، جس کے بعد وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کےقریب ویرانے سے ملی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں