سڈنی میں حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے، امریکی صدر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر ہے۔
وائٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور کہا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا
امریکی صدر نے واقعے کے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص قابل احترام ہے، اس بہادر شخص نے بہت سے لوگوں کی جان بچائیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں پیش آئے واقعے کے دوران ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں، اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو 2 بچوں کا باپ ہے اور سڈنی میں ایک دکان پر پھل فروخت کرتا ہے۔