سڈنی فائرنگ واقعہ: ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی انتظامات کی تصدیق کر دی ہے جبکہ میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے بتایا کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس افسران شامل ہوتے ہیں اور ان کے پاس اضافی اسلحہ بھی موجود ہوتا ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا تھا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے، یہ خصوصی یونٹ اسٹیڈیم کے اردگرد تعینات کیا جائے گا اور شائقینِ کرکٹ کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ سڈنی کے ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں