سانحہ ماڈل ٹائون کا نیا گلو بٹ پولیس کانسٹیبل نکلا،ریاض بابر ماڈل ٹائون ڈویژن میں تعینات

لاہور(دنیا نیوز)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرنے والے گمنام کردار کا دنیا ٹی وی نے سراغ لگا لیا ہے ، نیا گلو بٹ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل نکلا۔

دنیا نیوز سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرنے والے گمنام کردار کو سامنے لے آیا ۔ دنیا ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ گمنام کردار ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل ہے اور اس کا نام ریاض بابر ہے ۔ ریاض بابر پولیس کا ایسا بدنما داغ ہے جو متعدد مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار بھی ہو چکا اور جیل بھی کاٹ چکا ہے ، مگر پولیس کے اس گلو بٹ کو پولیس حکام کی آشیر باد حاصل رہی اور یہ ہر مرتبہ سزا سے بچ نکلتا ۔ ریاض بابر ماڈل ٹاؤن آپریشن کے دوران دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے اپنی خفیہ کارروائیوں میں مصروف رہا اور اپنے پیٹی بھائیوں سے داد تحسین بھی وصول کرتا رہا ۔ دنیا نیوز نے تو پولیس کے اس بدنما کردار کو بے نقاب کر دیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اعلٰی حکام اس پر کیا ایکشن لیتے ہیں؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں