این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، ایاز صادق کو مزید 134 ووٹ مل گئے

لاہور(دنیا نیوز)لاہور میں انکوائری کمیشن نے این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ریکارڈ معائنے کا عمل مکمل کر لیا ہے ، رپورٹ آئندہ ہفتے ٹریبونل میں جمع کروائی جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کی درخواست کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک کے حکم پر انکوائری کمیشن کے سربراہ غلام حسین اعوان نے تیرہ 13 روز میں دو سو چوراسی پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی جانچ پڑتال کی اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کی ۔ اس عمل کے موقع پرعمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلاء شریک رہے ۔ دوبارہ گنتی کے بعد سردار ایاز صادق کی مجموعی برتری میں ایک سو چونتیس ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ۔ ایاز صادق کو 8 ہزار 872 کی برتری تھی جو 9 ہزار 906 ہو گئی ۔ بیلٹ پیپر کاؤنٹر فائل پرووٹ دہندگان کے نشان انگوٹھا اور شناختی کارڈ نمبر بھی موجود پائے گئے ۔ انکوائری کمیشن آئندہ ہفتے اپنی فائنڈنگ رپورٹ جمع کرائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...