اکبراسلام آج سے ناپا میں ’’کھیل کھیل میں‘‘پیش کرینگے

 اکبراسلام آج سے ناپا میں ’’کھیل کھیل میں‘‘پیش کرینگے

کاسٹ میں مزنہ وقاص، عقیل احمد، عائشہ اقبال، سحرش، نجمہ کفایت ودیگر شامل

کراچی (سٹاف رپورٹر) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ( ناپا) میں آج سے ہدایتکار اکبر اسلام تھیٹر ڈرامہ ‘‘ کھیل کھیل میں ’’ پیش کریں گے جو 7 فروری تک جاری رہے گا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اکبر اسلام ، مزنہ وقاص، بالاج خان، عقیل احمد، عائشہ اقبال،حمزہ شیخ، سحرش، جمیل احمد، نجمہ کفایت،فراز شیخ، ہرشیکاکشور، اسداللہ خان کے نام شامل ہیں۔ ڈرامے کا سکرپٹ خالد احمد نے لکھا جبکہ سیٹ ڈیزائن انجم ایازنے کیا ہے ۔ ہدایتکار اکبر اسلام نے نمائندہ دنیا کو بتایا کہ ڈرامے کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لئے فنکاروں نے بہت محنت کی ہے ۔تھیٹر شائقین کو تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاحی پہلو بھی نظر آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تھیٹر کو پروان چڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے ، کم اور معیاری کام پرتوجہ دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ناپا کے فنکار اپنی پرفارمنس سے شناخت بنارہے ہیں جس کا سہرا لیجنڈ ضیا محی الدین کے سر جاتا ہے ان کی توجہ و محنت کی بنا پر ہم آج بہتر ڈرامے پیش کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں