علی ظفر کے ’’چھکاچوکا‘‘نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

علی ظفر کے ’’چھکاچوکا‘‘نے  سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

معروف پاپ سٹارعلی ظفرکے گائے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آبادیونائیٹڈکے آفیشل سانگ چھکا چوکا نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف پاپ سٹارعلی ظفرکے گائے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آبادیونائیٹڈکے آفیشل سانگ چھکا چوکا نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔علی ظفرنے بتایاکہ گیت کے ویڈیو کو لاکھوں لوگو ں نے پسند کیاہے اور اسے مسلسل پذیرائی مل رہی ہے ۔ اس گانے کی ویڈیومیں علی ظفر ٹیم کے ہمراہ کوچ وسیم اکرم ،کپتان مصباح الحق ،شین واٹسن اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔آفیشل سانگ کو علی ظفرنے لکھا ہے اوراس کی دھن بھی انہوں نے خودتیارکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں