انٹربینک میں ڈالر5پیسے ،تولہ سونا500روپے مہنگا

 انٹربینک میں ڈالر5پیسے ،تولہ سونا500روپے مہنگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیک فٹ پر رہا۔

ادھرایک تولہ سونا 500روپے مہنگاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر13 پیسے کی کمی سے 279 روپے 69 پیسے پر آگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2,322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار905 روپے پرجاپہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر برقرار رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں