بالی ووڈ شخصیات کی ششی کپور کی آخری رسومات میں شرکت

بالی ووڈ اداکار ششی کپور کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، ایشوریہ رائے ، سیف علی ، کرینہ کپور ، کاجول، رانی مکھرجی، نیتو سنگھ ،انیل کپور،سنجے دت ،بونی کپورسمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔
ممبئی( آن لائن)دریں اثنا رشی کپور نے اپنی فلم راجما چاول کی عکسبندی بھی منسوخ کر دی اور ممبئی پہنچ گئے علاوہ ازیں عامر خان، کرن جوہر، اجے دیوگن، ارجن رامپال، بپاشا باسو اور دیگر کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ ششی کپور عمدہ اداکار اور پرجوش فلمساز ہونے کیساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے ، بھارتی تھیٹر میں انہوں نے بہت سی خدمات سرانجام دیں ان کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا، ہم سب ششی کپور اور انکے خاندان کیلئے دعاگو ہیں۔