بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں:عدنان سمیع
لوگ کہتے ہیں اولاد ہونے کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ گلوکار عدنان سمیع خان کیساتھ بھی ہوا
لاہور(نیٹ نیوز)۔حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی مدینہ کی پیدائش کے بعد سے زندگی میں ہونیوالی تبدیلیوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا جب میرے بابا کا انتقال ہواتو میں کافی ٹوٹ گیا تھا لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کیلئے ساتھی مل گیا۔ اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا وہ میرے دل کی دھڑکن ہے ، میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ کی بہترین خصوصیات لی ہیں ۔عدنان سمیع نے مزید کہا میں اپنی بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں ،میں چاہتا ہوں میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو اور ایسا تعلیم سے ہوگا، میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو اور غلط کیخلاف آواز اٹھائے ۔