کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کو رومانوی اداکارقراردیدیا

  کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کو رومانوی اداکارقراردیدیا

بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیدیا ۔

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اور شاہ رخ ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا جب آپ دنیا کے کسی بھی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپکے ذہن میں شاہ رخ خان ہی آئینگے ۔کرینہ کپورنے مزید کہا شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں