فلم میں ٹرک چلانا تھکا دینے والا کام تھا: سوناکشی سنہا
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی ‘‘ میں بھاری منی ٹرک چلانا بہت تھکا دینے والا اور مشکل کام تھا۔
ممبئی (اے پی پی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے مینوئل کار چلانا سیکھی ہے لیکن منی ٹرک چلانا میرے لئے بہت مشکل تھا جو بھاری اور بہت پرانا تھا ۔ انہوں نے کہا فلم کے ایکشن سین میں مجھے ٹرک کی رفتار بڑھانی تھی لیکن سڑک پر اس کے لئے بہت محتاط طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا تھا اور جب ایکشن سین کی عکسبندی مکمل ہو گئی تو بے حد خوشی محسوس ہوئی۔