ہارون شاہد کا فلم کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنیکا فیصلہ
گلوکار و اداکار پہلی بار نوین وقار کیساتھ ’’تجدید وفا‘‘میں سکرین شیئر کریں گے
کراچی (سٹاف رپورٹر)گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے فلم کے بعد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس سے قبل انہوں نے ماہرہ خان کیساتھ فلم ورنہ میں پہلی بار کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ اب وہ پہلی بار اداکارہ نوین وقار کیساتھ ’’تجدید وفا ‘‘ میں سکرین شیئر کر تے نظر آئینگے ، نوین نے اپنے کردار کے بارے میں کہا میرا کردار با لکل میری طرح ہے جیسی میں حقیقی زندگی میں ہوں ۔انہوں نے کہا ہارون کیساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار ہے ، ہماری شوٹنگ ابھی اسلام آباد میں جاری ہے ۔ ڈرامے کی کہانی سمیرا فضل نے لکھی ہے جبکہ اسکی ہدایات کے فرائض الیاس کشمیری سر انجام دے رہے ہیں ۔واضح رہے نوین وقار کا ڈرامہ ماہ تمام حال ہی میں ختم ہوا ہے جس میں انہوں نے عماد عرفانی، رمشا خان اور وہاج علی کیساتھ کام کیا۔