شاگرد گلوکارہ سے تعلقات کی خبریں،انوپ جلوٹاکی تردید
بگ باس کے میزبان سلمان خان نے پروگرام میں شامل ہونیوالے 65 سالہ بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا کو پروگرام سے بے دخل کردیا
لاہور(نیٹ نیوز)بگ باس کے میزبان سلمان خان نے پروگرام میں شامل ہونیوالے 65 سالہ بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا کو پروگرام سے بے دخل کردیاجسکے بعد انوپ جلوٹا نے پریس کانفرنس کی اور ان خبروں اور الزامات کو مسترد کیا کہ انہوں نے پہلے ہی بیچ پروگرام میں شو سے باہر آنے کا فیصلہ کرلیا تھا کیونکہ انہیں چند میوزک فیسٹیول کرنا تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران انوپ جلوٹا نے ان خبروں کی تردید بھی کی کہ انکے اپنی ہی شاگرد گلوکارہ اور خود سے 37 سال کم عمر جیسلین میتھیو سے جسمانی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا انکا اور انکی شاگردہ کا ایک دوسرے سے استاد اور طالبعلم والا رشتہ ہے ،انوپ جلوٹا کے مطابق ان کے اور جیسلین میتھیو کے درمیان جسمانی نہیں بلکہ روحانی تعلقات ہیں ۔گلوکار کا کہنا تھا وہ تنہائی میں کبھی نہیں ملتے ، صرف گانا گانے کیلئے ملتے ہیں ،خیال رہے کہ انوپ جلوٹا نے بگ باس 12 کی پہلی ہی قسط میں یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ گزشتہ چند سال سے جیسلین میتھیو سے محبت کر رہے ہیں۔