می ٹو مہم سے تہلکہ مچانے والی تنوشری امریکہ واپسی کیلئے تیار

 می ٹو مہم سے تہلکہ مچانے والی تنوشری امریکہ واپسی کیلئے تیار

بالی ووڈ میں می ٹو مہم کے ذریعے تہلکہ مچانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے امریکہ واپسی کے لئے تیاری پکڑ لی۔

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ میں می ٹو مہم کے ذریعے تہلکہ مچانے والی اداکارہ تنوشری دتہ نے امریکہ واپسی کے لئے تیاری پکڑ لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ کئی برس بعد امریکہ سے بھارت واپس آئیں اور اب انہوں نے دوبارہ امریکہ روانہ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات پر الزامات لگائے تھے کہ انہیں دس برس قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیاگیا۔ ممبئی پولیس سٹیشن میں واقعے کیخلاف دس برس بعد رپورٹ درج کی گئی۔می ٹو مہم کے الزامات کے سبب نانا پاٹیکر کومقدمے کی کارروائی کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں