روہت شیٹھی کا سب سے زیادہ 100 کروڑ کمائی والی فلمیں بنانے کا ریکارڈ

 روہت شیٹھی کا سب سے زیادہ 100 کروڑ کمائی والی فلمیں بنانے کا ریکارڈ

بھارتی ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم سمبا کھڑکی توڑ بزنس کررہی ہے اور اسی کے ساتھ وہ بالی ووڈ کے 100 کروڑ کلب کے بھی بے تاج بادشاہ بن گئے ہیں.

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم سمبا کھڑکی توڑ بزنس کررہی ہے اور اسی کے ساتھ وہ بالی ووڈ کے 100 کروڑ کلب کے بھی بے تاج بادشاہ بن گئے ہیں۔ فلم نا صرف ریلیز کے 5 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے بلکہ یہ فلم روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی آٹھویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے ۔بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق روہت شیٹھی نے بطور ہدایت کار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 100 کروڑکمائی والی فلمیں بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں