سٹاراورشہرت یافتہ ہونا دو مختلف چیزیں ہیں:کاجول

سٹاراورشہرت یافتہ ہونا دو مختلف چیزیں ہیں:کاجول

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا کہ لفظ سٹار اور شہرت دو مختلف چیزیں ہیں

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا کہ لفظ سٹار اور شہرت دو مختلف چیزیں ہیں اور ان دونوں کو ایک ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو مشہورتو بہت ہیں لیکن ان میں سے چند ہی سٹارز ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کیا جاتا تھا تاہم آج کے دورمیں یہ دومختلف چیزیں ہوگئی ہیں ۔کاجول کا اپنے کیریئر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں میری کام کی ابتدا اچھی نہیں رہی یہاں تک کہ میری پہلی فلم بھی ناکام رہی۔ درحقیقت میں نے کبھی بھی اداکاری کو اپنانے کا نہیں سوچا تھا لیکن یہ ازخود ہو گیا اور پھر میں آگے بڑھتی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں