فلم تیزاب نے شہرت بخشی،پھر زندگی ہی بدل گئی :مادھوری

فلم تیزاب نے شہرت بخشی،پھر زندگی ہی بدل گئی :مادھوری

کئی فلمیں ناکام ہوئیں ،یہ فلم شہرت کی بلندیوں پرجانیوالی سیڑھی کا پہلاقدم تھا:اداکارہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میری کئی فلمیں ناکام ہوئیں تاہم 1998 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’تیزاب‘‘نے مجھے شہرت بخشی اورمیری زند گی ہی بدل دی تھی ۔کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ فلم ’’تیزاب‘‘ ریلیز ہوئی تو میں بہن کی شادی کی وجہ سے امریکہ میں تھی وہاں 3بچے میرے پاس آئے اور آٹوگراف مانگا، میں نے سائن کرتے ہوئے لفظ ’’ایم ‘‘ لکھ دیا جس پرایک بچے نے کہا دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ یہ موہنی ہے ،یہ فلم شہرت کی بلندیوں پرجانیوالی سیڑھی کا پہلاقدم تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں