کنگنا کا اپنی زندگی پرفلم بنانے کا اعلان ،خود ہدایات دیں گی

کنگنا کا اپنی زندگی پرفلم بنانے کا اعلان ،خود ہدایات دیں گی

فلم میں میری زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو دکھایا جائے گا:بالی ووڈ اداکارہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا ،وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات خود دیں گی۔اداکارہ کنگنا رناوت اپنی زندگی کو پردہ سکرین پر لانے کی تیاریوں میں ہیں، جس کا سکرپٹ فلم’’باہوبلی‘‘کے مصنف کاویا وجیندرا لکھیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی پروڈکشن کا کام کنگنا کی دیگر فلموں ’’پنگا‘‘ اور’’مینٹل ہے کیا‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع کیاجائے گا۔ کنگنا کاکہناہے کہ میری زندگی کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے ، اس فلم میں میری زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو دکھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں