ارمیلا ماتونڈکر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں
اداکارہ کے کانگریس میں شامل ہونے کے 24گھنٹے بعد سوشل میڈیا پرخبر آگئی
ممبئی (شوبز ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنا نام بھی ارمیلا ماتونڈکر سے تبدیل کرکے مریم اختر میر رکھ لیا ہے جبکہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے اسے افواہ قراردیاہے۔ ارمیلا نے 2016 میں کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔ ان کے شوہر کا بھی کہناہے کہ الیکشن سے قبل اس طرح کے گیم کھیلنا بہت عام بات ہوگئی ہے ،اس میں کوئی سچائی نہیں ۔کانگریس نے ان افواہوں کاذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کو قراردیاہے ۔