انشاجی اٹھواب کوچ کرو،اسد امانت علی خان کی آج 12ویں برسی

انشاجی اٹھواب کوچ کرو،اسد امانت  علی خان کی آج 12ویں برسی

آنکھیں غزل ہیں آپ کی اور ہونٹ ہیں گلاب، عمراں لنگیاں پباں پار، اور کئی دیگر شہرہ آفاق گیت گانے والے اسد امانت علی کو دنیا چھوڑے 12 برس بیت گئے ،

لاہور(طاہر بخاری سے )وہ 25 ستمبر 1955 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور8اپریل 2007کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔پٹیالہ گھرانے کے سپوت نے اپنے والد کی طرح انشا جی اٹھو اب کوچ کرو غزل بھی گائی اور اس کے بعد خود بھی دنیاسے کوچ کر گئے ۔ کہتے ہیں کہ جس نے بھی ابن انشا کی لکھی غزل پڑھی وہ دنیا میں نہ رہا۔ انشا جی نے لکھی تو خود دنیا چھوڑ گئے ، پھر استاد امانت علی خان نے گائی اور کچھ دیر بعد وہ بھی دنیا چھوڑ گئے ، اور اس کے بعد ان کے بیٹے اسد امانت علی نے وہ غزل گائی اور وہ بھی دنیا سے کوچ کر گئے ۔ ان کے بھائی شفقت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسی خوف سے فرمائش ہونے کے باوجود یہ غزل نہیں گاتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں