ریشم کا فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کی شوٹنگ کرنے سے انکار

 ریشم کا فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کی شوٹنگ کرنے سے انکار

اداکارہ ریشم نے دیگر مصروفیت کے باعث فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کی شوٹنگ کرنے سے انکار کر دیا۔

لاہور(کلچرل رپورٹر) بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل کئی بار ریشم کو مذکورہ فلم کی شوٹنگ کیلئے وقت دیا گیا اورپھر اچانک شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ،اس بار اچانک انہیں فون پر اطلاع دی گئی کہ صبح آپ نے شوٹنگ پر آنا ہے لیکن ریشم نے پہنچنے سے انکار کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں