1160فنکاروں اورہنرمندوںکے وظائف کیلئے سمری تیار

 1160فنکاروں اورہنرمندوںکے وظائف کیلئے سمری تیار

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بجھوا دی

لاہور(طاہر بخاری سے )صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری نے 1160 فنکاروں اور ہنرمندوں کو وظائف دینے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بجھوا دی۔صوبائی وزیر نے سینئر فنکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وظائف بحال کرنے کا اعلان کیاتھا جبکہ سینئر ،معمر اور بے روزگار فنکارپنجاب حکومت سے اپیل بھی کرچکے ہیں کہ انہیں عید سے قبل وظائف کے چیک دئیے جائیں۔ صمصام بخاری نے فنکاروں کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ عیدالفطر سے قبل وظیفے کی رقم مل جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں