پنجابی فلموں کی ملکہ ،ماضی کی اداکارہ انجمن نے دوسری شادی کرلی
لاہور میں مقیم اداکارلکی علی سے نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی ماضی کی معروف سپرسٹارانجمن نے دوسری شادی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجمن نے لاہور میں مقیم اداکار لکی علی سے دوسری شادی کر لی ہے ۔ انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں ۔ 2013 میں عید کے روز ان کے شوہر مبین کو قتل کردیا گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئیں اور اب اپنے شوہر کے قتل کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔