روینہ ٹنڈن دنگل گرل زائرہ کوناشکری کہہ کرپچھتاوے کا شکار
زائرہ کے فیصلے پر اعتراض کرنیوالی اداکارہ نے سوشل میڈیا سے سخت پیغام ڈیلیٹ کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو دنگل گرل زائرہ وسیم کونا شکری کہنے پر پچھتاوے کا احساس ہونے لگا جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام ڈیلیٹ کردیا ۔روینہ ٹنڈن وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے زائرہ کے بالی ووڈ چھوڑنے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناشکری قراردیا تھا اورکافی سخت لہجے میں کہا تھا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صرف دو فلمیں کرنے والی اداکارہ اس انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہے ۔ تاہم اب روینہ کا کہناہے کہ زائرہ کا فیصلہ ہم جیسے لوگوں کیلئے ناقابل قبول ہے جو فلموں، سینما اورانڈسٹری سے محبت کرتے ہیں۔