سلما ن خان نئی فلم ’’دبنگ تھری ‘‘کیلئے 7کلووزن کم کرینگے

سلما ن خان نئی فلم ’’دبنگ تھری ‘‘کیلئے 7کلووزن کم کرینگے

بالی ووڈ اداکار نے نئی فلم میں نوجوان نظر آنے کیلئے کڑی محنت شروع کردی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’’دبنگ 3‘‘ میں نوجوان نظرآنے کیلئے کڑی محنت شروع کردی ہے ،وہ اپنا وزن 7کلو تک کم کرینگے ۔ فلم’’ دبنگ3‘‘ کی کہانی پچھلی دونوں فلموں سے مختلف ہے جس میں کہانی کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ایک حصے میں سلمان خان مشہورچلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کے دوسرے حصے میں چلبل پانڈے کا ماضی دکھایا جائے گا جب چلبل پانڈے پولیس والا نہیں تھا اوررابن ہڈ بن کر لوگوں کی مدد کیا کرتا تھا،اس کردارکیلئے وہ نوجوان نظرآئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں