زارا شیخ نے بہت جلد شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا
بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شوبزانڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں:اداکارہ
لاہور(آئی این پی ) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی ،بطور رائٹر ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شوبزانڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ۔زا را شیخ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میں قائل ہوں کہ فنکار بیشک تھوڑا کام کرے لیکن معیاری کرے ، میں نے شروع سے تھوڑا مگرمنفرد اور معیاری کام کیا ہے ۔ زارا شیخ نے بتایا کہ اپنے دو پراجیکٹس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں انٹری دے ر ہی ہوں ۔ میں نے خود دو فلموں کے سکرپٹس لکھے ہیں اور ان دونوں فلموں کی شوٹنگ کا آغازکاسٹ فائنل کرکے جلد کردیاجائیگا۔