اپنے دکھ اپنے پاس رکھتی ہوں ،چھپاتی ہوں:ماہرہ

 اپنے دکھ اپنے پاس رکھتی ہوں ،چھپاتی ہوں:ماہرہ

فلم اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا

لاہور(لیڈی رپورٹر ) فلم اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ فنکار کو اپنے کام کے تکنیکی امور پر گرفت ہونی چاہیے ،ماہرہ نے کہا کہ میں اپنے دکھ اپنے پاس رکھتی ہوں اور انہیں چھپاتی ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے اذلان کو وقت دے رہی ہیں، بیٹا پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔ ماہرہ خان نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں فیض میلے کے سیشن فنکار اور ان کی ذمہ داری میں شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر کسی بھی اداکار کے کام میں جان ڈال دیتا ہے ۔ میں بہت زیادہ میک اپ میں رہنا پسند نہیں کرتی، تین سال پہلے میں نے یہ حقیقت جان لی کہ میں کون ہوں؟ کے چکر میں نہیں پڑنا۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ فلم سپر سٹار ان کی زندگی کی شاندار فلم ہے جس نے انہیں واقعی سپر سٹار بنا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں