سٹیج پر بیہودہ رقص اور فحش جگت بازی باقی رہ گئی:ثمینہ احمد

سٹیج پر بیہودہ رقص اور فحش جگت بازی باقی رہ گئی:ثمینہ احمد

فیملیز نے تھیٹرمیں آناچھوڑدیا،ہمارے دورمیں حقیقی سٹیج ڈرامہ ہوتاتھا:اداکارہ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ بیہودہ رقص اور فحش جگت بازی کی وجہ سے فیملیزنے ڈرامہ ہالوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا،سٹیج ڈرامے کی بربادی کرنے والوں کیخلاف اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو پھر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا ۔ثمینہ احمد نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دور میں حقیقی سٹیج ڈرامہ ہوتا تھا اور فیملیزتھیٹرمیں ڈرامہ دیکھنے آتی تھیں،اب تو سٹیج پر صرف بیہودہ رقص اور فحش جگت بازی باقی رہ گئی ہے ،ایک فیملی ایسے ماحول میں تھیٹر آکر ڈٖرامہ نہیں دیکھ سکتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں