گانا ’’چمکیلی ‘‘مردوں کی تضحیک وکلانے ابرارالحق کیخلاف مقدمہ کردیا
لاہور کے وکلا نے گلوکار ابرارلحق کے ’’چمکیلی‘‘کو مردوں کی تضحیک قراردے کران کیخلاف مقدمہ کردیاہے
لاہور(این این آئی)لاہور کے وکلا نے گلوکار ابرارلحق کے ’’چمکیلی‘‘کو مردوں کی تضحیک قراردے کران کیخلاف مقدمہ کردیاہے ،وکلا نے لاہور سول کورٹ میں ابرارلحق کے خلاف پٹیشن دائرکی ہے جس میں کہاگیاہے کہ گانا’’چمکیلی‘‘میں خواتین کے حقوق کی کی آڑ لے کر مرد حضرات کی تضحیک کی گئی اور مردانگی کا مذاق اڑایا گیاہے ۔مدعیان نے موقف اختیار کیا کہ اس گانے پر گلوکار سے وضاحت طلب کی جانی چاہئے ۔ پٹیشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیاہے کہ ابرار الحق قوم سے معذرت کریں اور اپنے اس گانے کو وسیع تر قومی مفاد میں ختم کر دیں۔