انتخابی اصلاحات کا بل منظور ہوا تو انتخابات جون میں‌ہوں گے

انتخابی اصلاحات کا بل منظور ہوا تو انتخابات جون میں‌ہوں گے

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30دن کے اندر کرنیکی تجویز‘ ایف آئی اے ،ایف بی آر،نیب اور دیگر محکموں سے معلومات اکٹھی کی جائینگی الیکشن تاریخ کا اعلان صدر کرینگے جسکے 30روز بعد شیڈول کاا علان ہوگا، سکروٹنی آئین کے آرٹیکل 62,63کے تحت نہیں ہوتی

اسلام آباد (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا ترمیمی بل وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے جسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔اصلاحاتی بل کی منظوری پرالیکشن جون کے پہلے ہفتے میں ہونیکا امکان ہے ۔بل میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30 دن کے اندر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔گزشتہ روز ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ30 دن ملنے پر ریٹرننگ افسر زیادہ بہتر انداز میں امیدوار کی سکروٹنی کر سکے گا۔ ریٹرننگ افسر ایف آئی اے ،ایف بی آر،سٹیٹ بینک،نیب اور دیگر متعلقہ محکموں سے امیدواروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گا۔امیدوار کی سکروٹنی آئین کے آرٹیکل 62,63کے تحت نہیں ہوتی۔ آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر مملکت کریں گے جسکے 30 روز بعد الیکشن کمیشن شیڈول کا علان کریگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں نے مدت پوری کی تو انتخابات 7 مئی کو بھی ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے اصلاحاتی پیکج میں اپیل کا دورانیہ 7 دن سے بڑھا کر 10 دن کرنیکی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ انتخابی اصلاحات بل

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں