وزیراعظم نے چوہدری نثار کو ایف آئی اے اور نیکٹا میں بھرتیوں کیلئے فری ہینڈ دیدیا

وزیراعظم نے چوہدری نثار کو ایف آئی اے  اور نیکٹا میں بھرتیوں کیلئے فری ہینڈ دیدیا

وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نیکٹا فورس اور ایف آئی اے میں بھرتیوں کے لیے فری ہینڈ دیدیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے نیکٹافورس اور ایف آئی اے

میں خالی 1900 اسامیوں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو بھرتیوں کے لیے فری ہینڈ دیتے ہوئے شفافیت اور صلاحیت کی بنیاد پر بھرتیوں کی ہدایت کی ہے، وزیر داخلہ نے آگاہ کیا کہ وہ سیاسی مداخلت کے بغیر میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز میں بھرتیاں کریں گے، سیاسی وابستگی یا سفارش کو یکسر نظرانداز کردیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں