عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ، آج عمرہ اداکریں گے

عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ، آج عمرہ اداکریں گے

شریف خاند ان 30سال میں پنجاب سے کرپشن کم نہیں کرسکا،چیئرمین پی ٹی آئی

لاہور/جدہ(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ۔عمران خان گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ پرحاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے ۔عمران خان مدینہ منورہ میں ایک رات کے قیام کے بعد آج صبح مکہ معظمہ پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے ۔دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ فافن کی رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب اور سب سے کم کرپشن کے پی کے میں ہے ۔ عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فافن کی رپورٹ نے کے پی کے میں سب سے کم کرپشن ظاہر کی جبکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن ثابت ہوئی،پی ٹی آئی پہلی دفعہ منتخب ہوئی ہے اور کرپشن میں واضح کمی کر دی لیکن شریف خاندان 30سال سے حکومت کر رہاہے اس کے باوجود کرپشن میں کمی نہیں کرسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں