کراچی:دبئی سے آنیوالے مسافر سے21لاکھ کے موبائل برآمد
کسٹم حکام کی جناح ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ لے لیا محمدنعمان بذریعہ امارات ایئرلائن کی فلائٹ نمبرEK-606سے کراچی آیا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے 21لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کر لیے ۔ مسافر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریوینٹیو کے حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے بذریعہ امارات ایئرلائن کی فلائٹ نمبر EK-606سے کراچی آنے والے محمد نعمان نامی پاکستانی مسافر سے 21لاکھ روپے مالیت کے 179موبائل فون برآمد کر کے اُسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔