عازمین حج کیلئے رہائش ، سعودی کمپنیوں سے تفصیلات طلب

عازمین حج کیلئے رہائش ، سعودی کمپنیوں سے تفصیلات طلب

معیار پر پورا اترنے والی کمپنیوں کیساتھ قواعد و ضوابط کے تحت معاہدہ کیا جائے گا

اسلام آباد (سید قیصرشاہ )وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کیلئے مدینہ منور ہ میں رہائش گاہوں کے حصو ل کیلئے سعودی کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس کیلئے قواعد وضوابط کی روشنی میں معیار پر پورا اترنے والی کمپنیوں سے معاہدہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 7 ہزار حجاج کیلئے مدینہ منورہ میں حرم شریف سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر رہائش گاہیں حاصل کی جارہی ہیں سرکاری سکیم کے پچاس فیصد عازمین فریضہ حج سے قبل مدینہ شریف میں حاضری دیں گے اور بقیہ پچاس فیصدحجاج فریضہ حج کے بعد مدینہ شریف جائیں گے اور مدینہ شریف میں حجاج کرام کو 8سے 9دن ٹھہرایاجائے گا تاکہ حجاج مسجد نبوی شریف میں 40نمازیں باجماعت اداکرسکیں ،کمپنیوں سے یکم ذیقعد سے 15محرم تک معاہدہ کیاجائے گا ہائرنگ کمیٹی اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کاجائزہ لے گی ،کمپنیاں حجاج کرام کو تین وقت کے کھانے سمیت تمام سہولیا ت فراہم کرنے کی پابند ہونگی، معاہدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں سے شکایت کی صورت میں فی حاجی 400ریال جرمانہ وصول کیاجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں