شہری ہلاکت:ورثا کو حکومت پاکستان نے 50لاکھ دیت دیدی
کر نل جوزف کی امریکہ روانگی سے پہلے رقم عتیق کے خاندان کو ادا ، ذرائع کی تردید
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عتیق کے خاندان کو دیت کی مد میں پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم امریکی سفارتخانے کی بجائے حکومت پاکستان نے ادا کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کر نل جوزف کو امریکہ واپس جانے کی اجازت دینے سے پہلے دیت کی رقم مرحوم عتیق کے خاندان کو ادا کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے عتیق کے خاندان سے صرف پاکستانی حکام ہی رابطہ میں تھے ۔ دوسری طرف مرحوم کے خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو فی سبیل اللہ معاف کیا ،امریکی سفارتخانہ سے کوئی رقم وصول نہیں کی ۔