پی آئی اے :خسارے کے باوجود فضائی میزبانوں پر نوازشات

پی آئی اے :خسارے کے باوجود فضائی میزبانوں پر نوازشات

اسلام آباد میں طویل قیام ،مری کی مفت سیر،سلپ الاؤنس دیئے جانے کاانکشاف

لاہور(نمائندہ دنیا )مالی خسارے کی شکار پی آئی اے انتظامیہ نے مخصوص فضائی میزبانوں پر نوازشات شروع کردیں۔ایئرہوسٹسزکو10سے 13دن کی سلپ فلائٹ پراسلام آباد بھیجاجانے لگا جبکہ اسلام آباد میں طویل قیام کے سا تھسلپالاؤنس دیئے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں منظور نظر کیبن کریو سمیت دیگر ملازمین کو سلپفلائٹ پر بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے ۔اسلام آباد میں سلپ الائونسز کے ساتھ مری کی مفت سیر کروائی جاتی ہے ۔جس سے خسارہ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ناقص پالیسی کے باعث قومی ایئر لائن کو لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات اٹھانے پڑتے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے کیبن کریو کو سلپ ڈیوٹی پر بھیجا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں