سپرہائی وے،ایک کروڑروپے سے زائد مالیت کی چھالیہ برآمد
خفیہ اطلاع پرکوسٹ گارڈزنے246بوری چھالیہ برآمدکرکے2ملزمان کوگرفتارکرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈ نے سپرہائی پرکارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کی چھالیہ برآمد کرلی ۔ ادارے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے کافی مقدار میں چھالیہ اسمگل ہونے کی اطلاع ملی ، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں ، دوران چیکنگ سپرہائی وے کے مقام پر موجود پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ہینو ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میں موجود 246 بوری چھالیہ برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا، پکڑی جانے والی چھالیہ کی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ۔