ہال روڈ پر 27 لاکھ کا ڈاکہ مزاحمت پر دکاندار زخمی

 ہال روڈ پر 27 لاکھ کا ڈاکہ مزاحمت پر دکاندار زخمی

ہال روڈ میں واقع دکان سے دو ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے دکان سے 27لاکھ کی نقدی لوٹ کر دکاندار کو گولی مار

لاہور(کرائم سیل)ہال روڈ میں واقع دکان سے دو ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے دکان سے 27لاکھ کی نقدی لوٹ کر دکاندار کو گولی مار دی جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکو اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اورقیمتی اشیا سے محروم کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں شہری زوہیب اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو اے ٹی ایم میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے لیکر فرار ہو گئے ،مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سمیر کو زخمی کردیا، ہیرمیں واقع طارق کمال کی دکان سے دو ڈاکو چار لاکھ 28ہزار، لٹن روڈ میں واقع مسعود کی دکان سے دو ڈاکوئوں نے ایک لاکھ 90ہزار، لٹن روڈ میں ہی ایک دوسری واردات میں دو ڈاکوئوں نے طارق کی فارمیسی سے دو لاکھ جبکہ گجر پورہ میں واقع ممتاز کی آٹو شاپ سے چار ڈاکوئوں نے تین لاکھ کی نقدی اورموبائل چھین لئے ، کاہنہ میں وقاص سے 63ہزار ،مسلم ٹائون میں صابر سے 48ہزار ،ڈیفنس سی میں خالد سے 37ہزار ،تھانہ گلشن اقبال میں دو موٹر سائیکل سوار ایک خاتون نورین سے گن پوائنٹ پر پرس چھین کر فرار ہو گئے ، پرس میں خاتون کے پیسے اور موبائل فون موجود تھا۔ تھانہ نواب ٹاؤن میں دو موٹر سا ئیکل سوار شہری عمران سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو گئے ۔ چوہنگ کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ڈاکو شہری 80ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس کی وردی میں دو ڈاکو موہلنوال کے علاقے سے 80 ہزار روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرارہو گئے ۔سندر میں ٹریفک وارڈن نجم الحسن سے 25ہزار ،باغبانپورہ میں احمد منصور سے 25 ہزار،داتادربار کے علاقے سے عمران سے 80 ہزار کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ گرین ٹائون سے ذیشان کی گاڑی ،اسلام پورہ میں جمشید ،اکبری گیٹ میں علی حسن ، نواں کوٹ میں اجمل،اقبال ٹائون میں روحیل،ہربنس پورہ میں امین ،فیکٹری ایریا میں عامر ،غازی آباد میں یاسراقبال کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ڈاکے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں