صدارتی انتخابات : کس کے کتنے ووٹ ؟
حکومتی اور اپوزیشن اتحاد کے پاس کتنے ووٹ ہیں اور کہاں کتنے ووٹ آزاد ہیں قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں 12نشستیں خالی ہیں
(دنیا نیوز) حکومتی اور اپوزیشن اتحاد کے پاس کتنے ووٹ ہیں اور کہاں کتنے ووٹ آزاد ہیں قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں 12نشستیں خالی ہیں ،موجودہ 330کے ایوان میں تحریک انصاف کے پاس 176 اور اپوزیشن کے پاس 150ووٹ ہیں جبکہ 4ارکان آزاد ہیں سینیٹ میں 68ارکان کا تعلق اپوزیشن 25 کا پی ٹی آئی الائنس جبکہ 11آزاد سینیٹرز ہیں پنجاب اسمبلی میں بلوچستان اسمبلی کے تناسب کے لحاظ سے حکومتی اتحاد کی 33اپوزیشن کی 30جبکہ ایک رکن آزاد ہے سندھ میں پی ٹی آئی الائنس کے 26ووٹ اپوزیشن اتحاد کے 38جبکہ تحریک لبیک کے پاس ایک ووٹ ہے ۔ کے پی میں حکومتی الائنس کے 45ووٹ اپوزیشن الائنس کے 18اور 2ووٹ آزاد ارکان کے ہیں بلوچستان اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس 41ووٹ اپوزیشن کے 16اور 4ووٹ آزاد ارکان کے ہیں ۔ یوں پی ٹی آئی اتحاد کے کل ووٹ 346اپوزیشن الائنس کے 320اور آزاد ووٹرز کی تعداد 23کے قریب ہے اگر تمام آزاد ارکان اپوزیشن کا ساتھ دیں تو بھی حکومتی اتحاد کے ووٹ زیادہ ہیں ۔