محمد حسیب پراچہ کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

محمد حسیب پراچہ کی  ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

حکومت نے ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ انہوں نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر 1986 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئرکمانڈ کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پلانز، چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (F-16) اور ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی بھی تعینات رہے ۔ آج کل ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (پرسنیل) خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ امریکہ میں بطور ایئر اتاشی بھی تعینات رہے ۔ وہ کمبیٹ کمانڈر اسکول، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (برطانیہ) اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں شاندار خدمات پرتمغۂ امتیاز (ملٹری) اور ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں