اضافی تنخواہیں واپس, تفصیل سامنے آگئی
سابق پنجاب حکومت کی قائم کر دہ 54کمپنیوں میں سے 45کے سر براہوں نے اضافی تنخواہیں واپس کردیں ،
(محمداشفاق ) اس مد میں 43کروڑ81لاکھ 90ہزارروپے نیب کو جمع کرادئیے گئے ۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کر ادی،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے باقی 9افسر وں سے بھی اضافی تنخواہیں واپس لینے کاحکم دیدیا ۔رپورٹ کے مطابق 45افسروں نے باہمی رضامندی سے اضافی تنخواہیں واپس کی ہیں۔ صاف پانی کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسروسیم اجمل چودھری نے 2 کروڑ 83 لاکھ 51 ہزار 314 روپے ،ناصرجاوید 2 کروڑ 77 لاکھ 616 ،ڈاکٹر سہیل انور ایک کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 260 ، اکبر ناصر خان ایک کروڑ 5 لاکھ 95 ہزار 741 ،علی سرفراز حسین ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار 585 ، محمد علی امین 55 لاکھ 81 ہزار 924 ،محمد ذوالقرنین 39 لاکھ 12 ہزار 589 ،ڈاکٹر ندیم سہیل 13 لاکھ 99 ہزار 768 ،جواد احمد قریشی 63 لاکھ 16 ہزار 725 ،علی سرفرازحسین ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار 585 ،ناصر جاوید 2 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار 616 ،رفاقت علی بھنگو 81 لاکھ 93 ہزار 792 ،عون عباس بخاری 58 لاکھ 58 ہزار 46 ، عبدالرزاق 94 لاکھ 91 ہزار 874 ،فیصل فرید 20 لاکھ 29 ہزار 611 ،ڈاکٹر طاہرعلی اکبر 68 لاکھ 35 ہزار 772 ، توصیف دلشاد کھٹانہ 48 لاکھ 99 ہزار 361 ، محمد بابر چوہان 14 لاکھ 71 ہزار 557 ،سلیم احمدخان 9 لاکھ 5 ہزار 123 ، ڈاکٹرسہیل انور ایک کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 260 ، سیدطاہررضا 50 لاکھ 48 ہزار 413 ،وقارعظیم 81 لاکھ 11 ہزار 283 روپے ، شاہدہ فرخ نوید 54 لاکھ 81 ہزار847 ،نور رحمان خان ایک لاکھ 89 ہزار827 ، مرزا نصیرعنایت 17 لاکھ 36 ہزار 651 ، نوید اکبر 5 لاکھ 41 ہزار 282 ، شاہد زمان 29 لاکھ 29 ہزار 360 ، ملک علی عامر 23 لاکھ 30 ہزار 844 ،اکبرناصرخان ایک کروڑ 5 لاکھ 95 ہزار 741 ،نثار احمد چیمہ 20 لاکھ 59 ہزار 414 ،اطہراسماعیل امجد 12 لاکھ 52 ہزار 617 ،کیپٹن (ر) محمدعثمان 91 لاکھ 3 ہزار 831 ، خالد شیردل 41 لاکھ 83 ہزار 771 ،وسیم امجد چودھری 2 کروڑ 83 لاکھ 51 ہزار 314اورسیدہ شبنم نجف نے 61 لاکھ 83 ہزار 470 روپے نیب کو واپس کئے ۔ واضح رہے کہ دنیا نیوز نے پنجاب کمپنیوں کا معاملہ اٹھایا تھاجس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایکشن لیا تھا۔