پاکستان کا غیر ملکی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر
پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،
کراچی (این این آئی) جو اب 99 ارب 11 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2ارب 37کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق جون 2018 میں پاکستان کے ذمہ بیرون قرضے 95 ارب 34 کروڑ ڈالر تھے جو بڑھ کر 99 ارب 11کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ان قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے 2 ارب ڈالر بھی شامل ہیں جبکہ یو اے ای اور سعودی عرب سے ملنے والے مزید 1،1 ارب ڈالر اس قرضوں کے حجم میں شامل نہیں۔