نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار

 نسوار ساتھ رکھ کر فضائی  سفر کرنا جرم قرار

نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قراردیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور اے این ایف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،

لاہور(نیوز رپورٹر )نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قراردیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور اے این ایف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اس ضمن میں ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینافلیکس آویزاں کردیئے گئے ۔بتایاگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار بر آمد ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔سول ایوی ایشن اور اے این ایف نے حجاج کے لیے خصوصی مہم کا فیصلہ کر لیا ۔حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہو گی۔ نسوار

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں