کراچی میں 200چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہوگئے
کراچی میں ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہوگئے
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ایک ہی مقام سے 200 سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں اور یہ تمام افراد چینی باشندے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ چینی باشندے ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کررہے تھے ، تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔واضح رہے کہ صوبے میں رواں سال اب تک 1200 سے زائد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ڈینگی کا شکار