ایران امریکہ کشیدگی پاکستان کیلئے اچھی نہیں: مشاہد حسین

ایران امریکہ کشیدگی پاکستان کیلئے اچھی نہیں: مشاہد حسین

قاسم سلیمانی پر حملہ بین الاقوامی اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے :گفتگو

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ بین الاقوامی اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،ایران کا ردعمل مشرق وسطی تک محدود ہوگا جبکہ خطے میں کشیدگی پاکستان کے لئے پریشان کن ہوگی۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرکے مارا گیا،یہ امریکی انٹیلی جنس اور پینٹا گون کا مشترکہ آپریشن تھا، ایران اس کا نپا تلا جواب دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں